مردان ،عبدالولی خان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی من مانیاں

مردان ،عبدالولی خان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی من مانیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ) عبد الولی خان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی من مانیوں کی وجہ سے طلباء رُل گئے ڈگریوں کیلئے یونیورسٹی میں کلیئرنس کرنا بھی دود سر بن گیا صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلباء طالبات یونیورسٹی سے کلیئرنس کرنے کیلئے چکر لگانے پڑتا ہے لیکن ایڈمشن سیکشن انہیں بے جاتنگ کرتے ہیں یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونیو رسٹی میں کلیئر نس کیلئے آنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ کئی روز سے یونیورسٹی کے چکر لگاتے ہیں ڈائریکٹر ایڈمشن کا عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور دفتر میں آڈٹ کرنے والوں کا بہانہ کرکے طلباء کورخصت کرتے ہے اُنہوں نے کہا کہ ڈگری کیلئے کلیئرنس ایک دن کا کام ہے لیکن انتظامیہ طلباء کو بے جا ذلیل کررہے ہیں انہی کا کہنا ہے ڈائریکٹر ایڈمشن خود شاہ ناصر باچاخود میرٹ کے برعکس بھرتی ہوا ہے اوراب وہ لیٹ فیس کے نام پر سٹوڈنٹس پر بھاری جرمانے عائدکرتے ہیں جو طلباء کے قابو سے باہر ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر یونیورسٹی نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاج پر مجبور ہو جائیگی۔ یاد رہے کہ موجودہ ڈائریکٹر ایڈمشن سمیت اس کے ایک بھائی اور بہن بھی یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس نوکری پر تعینات ہے اور اس پر کئی بار یونیورسٹی کی اعلی حکام نے ان کے خلاف کاروائی کی منظوری بھی دے چکی ہے ۔