مہمند ،بالی خیل قوم کے ملک سلیم مہمند درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

مہمند ،بالی خیل قوم کے ملک سلیم مہمند درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  



مہمند ( نمائندہ پاکستان ) ضلع مہمند بابی خیل کے ممتاز گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک سلیم مہمند درجنوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا بلا تفریق احتساب شروع کیا ہے۔ قبائلی اضلاع کو بہت جلد دیگر علاقوں کے برابر لایا جاسکے گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا دور گزر چکا ہے۔ بجلی لوڈ شیڈنگ پر جلد قابو پائینگے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل حلیمزئی بابی خیل قوم کے ممتاز گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک سلیم مہمند کا درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے شمیولیتی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد خان مہمند، اہلسنت والجماعت مہمند کے مولانا امیر اللہ جنیدی ، امین الحق عرف صاحب حق، ملک سلیم خان مہمند و دیگر مقررین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بہت جلد غریب مستحق قبائل کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء کریگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بلا تفریق ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کر کے بہت جلد دوسرے اضلاع کے برابر لائینگے۔ کیونکہ اب وقت آگیا ہے اور قبائل کی محرومیوں کا دور گزر چکا ہے۔ میگا پراجیکٹ مہمند ڈیم پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائیگا۔ جو کہ یہاں کے عوام کیلئے ایک بڑی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت سارے ترقیات منصوبے شروع کرنے والے ہے جس سے تنقید کرنے والوں کا منہ بند ہو جائیگا۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے تمام فیڈروں کو از سر نو فعال بنانے کیلئے سروے شروع کیا گیا ہے۔ تحصیل پنڈیالئی، پڑانگ غار اور امبار کے فیڈروں کو الگ الگ کر کے وہاں بجلی کی کم وولٹیج کو پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضؒ ع بھر میں ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا روک تھا م کرینگے۔ کو ز گنداؤ اور میچنئی ایریاء میں بھی اضافی فنڈز لگاینگے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں اور بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر قابو پاسکیں۔ تقریب کے آخر میں ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پاڑٹی کی ٹوپیاں پہنائے اور انہیں مبارکباد دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر