ملازمین کی تعیناتی وتبادلوں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے ،اورنگزیب کاشمیری

ملازمین کی تعیناتی وتبادلوں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے ،اورنگزیب کاشمیری

  



مردان(بیورورپورٹ) ایپکا کے صوبائی صدراورنگزیب کشمیری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت بند کی جائے اور میرٹ کے خلاف اور یونین عہداداروں کے دُور دراز تبادلے فوری طور پر منسوخ کئے جائیں وہ محکمہ صحت میں کلرکوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تمام پوسٹنگ ٹرانسفرمتعلقہ افسر خود میرٹ پر کریں اگر یہ تبادلے فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو14فروری کو صوبہ بھر میں احتجاجی کال دی جائے انھوں نے کہا کہ چند مفاد پرست بیورو کریٹس تحریک انصاف کی حکومت کو نا کا بنانے اور سر کاری ملازمین کو سڑکوں پر لانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اور صوبہ بھر میں مختلف محکموں کے صوبائی و ضلعی عہداداروں کو دور دراز علاقوں کو ٹرانسفر کرکے ہڑتالوں پر اُکسا رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت سے سرکاری ملازمین کے بہت سے تواقعات وابستہ ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں کلرکوں اور دیگر کیڈر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کرکے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر