پاک ترک سکولز، سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

پاک ترک سکولز، سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سپریم کورٹ کی طرف سے ترک سکولوں سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ چیلنج کردیا،سپریم کورٹ کے 13دسمبر 2018ء کو سنائے گئے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے حق کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 10 سے متصادم ہے، عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ 13 دسمبر کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور اس مقدمہ کا فیصلہ ہونے تک سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد روکا جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے پاک ترک سکولوں کاانتظام ترکی معارف فاؤنڈیشن کو دینے کا حکم دیا تھا،پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے بابر ستار ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر نظر ثانی درخواست میں کہا گیا ہے پاکستان کو بطور خود مختار ریاست اور ترکی کے عوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہونے کی وجہ سے ترک حکومت اور اس کے سیاسی مخالفین کیلئے میدان جنگ کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے،ثبوتوں کی عدم فراہمی کے باعث وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ فاؤنڈیشن کیخلاف کوئی بھی درخواست قبول کرنے کی پابند نہیں ہے۔
پاک ترک سکولز