شیر گڑھ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،5 اشتہاری گرفتار

شیر گڑھ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،5 اشتہاری گرفتار

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی تخت بھائی ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی نگرانی میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں ساڑو شاہ پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران پانچ مجرمان اشتہاری،پانچ سہولت کار گرفتاکر کے پابند سلاسل کر دیئے جبکہ16غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مقدمات درج کر لئے اسی طرح1013گرام چرس اور پانچ عدد پستول بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اسی طرح ایس ایچ او ساڑو شاہ ولایت شاہ کی قیادت میں ایک چھاپے کے دوران بھتہ خوری اور دوسرے مقدمات میں تھانہ کوپر اور تھانہ مندنی کو مطلوب ملزم مزمل ولد احمد شاہ کو 9mmپستول سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ایس ایچ او ولایت شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او مردان سجاد خان کی ہدایت پر اے ایس پی تخت بھائی ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...