آصف زرداری کی قیادت میں ہی کشمیر آزاد ہوگا، سعید غنی

آصف زرداری کی قیادت میں ہی کشمیر آزاد ہوگا، سعید غنی

  



اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں ہی مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سیاست میں مہذب اور شائستہ گفتگو ہماری روایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیادت کے خلاف بدکلامی کا جواب اس زبان میں ہی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف بات کرنے والے اپنی اوقات دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سیاست میں باوقار روایات قائم کیں ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت مخالفوں کی آنکھوں میں آصف زرداری کانٹے کی طرح چھب رہے ہیں۔

سعید غنی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...