سفارشی کلچر نہیں ’’رائٹ پرسن فار رائٹ جاب‘‘ حکومتی پالیسی ، گورنر پنجاب

سفارشی کلچر نہیں ’’رائٹ پرسن فار رائٹ جاب‘‘ حکومتی پالیسی ، گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اب سفارشی کلچر نہیں'' رائٹ پرسن فار رائٹ جاب'' ہی حکومتی پالیسی ہے 'ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے ملک میں انصاف 'آئین وقانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ' اداروں کی مضبوطی اور عوام کی بالادستی جمہوریت کی بنیاد ہے جبکہ شفافیت و بلاامتیاز احتساب ہی گڈگورننس کی روح ہے 'دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی'خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ وہ گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری 'میاں حامد معراج 'خاتون رکن ثروت شجاعت،حافظ ذاکریااور میجر(ر)محمدغلام سرور کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ حقیقت پوری دنیا میں عیاں ہے کہ عالمی امن اور خطے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی فوج اور دیگرقومی اداروں نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں اور ہم صرف پاکستا ن ہی نہیں پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں۔
گورنر پنجاب