یوم یکجہتی کشمیر، مسلم لیگ ق کی لاہور پریس کلب تک ریلی

یوم یکجہتی کشمیر، مسلم لیگ ق کی لاہور پریس کلب تک ریلی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس سے یوم یکجہتی کشمیر پر منعقد سیمنار اور پریس کلب لاہور تک نکالی گی یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے سینیٹر کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ق) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا اس لیے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق آزادی مل جانی چاہئیے اقوام عالم کو اب بھارت کو سختی سے روکنا ہوگا اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔اب تک لاکھوں مسلمان کشمیری بھارت میں بے گناہ شہید ہوچکے ہیں اور آج بھی ہورہے ہیں اقوام عالم کو اب اس قتل و غارت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ عمر فاروقی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحد ہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دلوائے ، آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو اب اس قتل و غارت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ماجدہ زیدی نے کہا کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے جسے روکنے کیلئے مودی سرکار ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور ہر قسم کے ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے،کنول نسیم نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ آزادی کی اس لہر کو ٹھوس، مؤثر اور نتیجہ خیز پلاننگ کے ذریعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا ذریعہ بنائے جبکہ پاکستان کی تمام سیاسی و دینی جماعتیں بھی اس پر ٹھوس مؤقف اختیار کریں۔کشمیر ریلی میں میاں منیر،اعجاز چوہدری ،ذوالفقار پپن،عالمگیر ایڈووکیٹ، انجینئر شہزاد الہٰی ،شیخ عمر حیات،سجاد بلوچ،سہیل چیمہ،سید بلال شیرازی ،شیخ عمر،اسلم گل،اشرف چوہدری ،وکی گجر،سحرش گل، صائمہ گل،ملک آصف،زیبا احسان و دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

ریلی ق لیگ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...