شناختی کارڈ کے بغیر شادی پر پابندی کی تجویز کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع

شناختی کارڈ کے بغیر شادی پر پابندی کی تجویز کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع

  



اسلام آباد(آن لائن)قومی شناختی کارڈ کے بغیر دلہا اور دلہن کے شادی کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء میں شادیوں کی رجسٹریشن میں ترمیم کی تجویز دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ترمیم کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع کروایا گیا۔بل کے سیکشن 5 کے سب سیکشن 1 کے بعد (1a) کے اضافہ کی ترمیم کی تجویز کی گئی۔ ترمیم کے تحت کوئی بھی شادی دلہا اور دلہن کے قومی شناختی کارڈ کے بغیر رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔ ترمیم کا مقصد کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا اور چھوٹی بچیوں کی شادی کے رجحان کو قانونی طور پر ختم کرنا ہے۔

شناختی کارڈ /شادی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...