دبئی میں پراپرٹی ،خیبر پختونخوا کے 22افراد سے تحقیقات مکمل،رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال

دبئی میں پراپرٹی ،خیبر پختونخوا کے 22افراد سے تحقیقات مکمل،رپورٹ ڈی جی ایف ...

  



پشاور (آن لائن) دبئی میں پراپرٹی بنانے والے خیبر پختونخوا کے 22افراد سے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے، ایف آئی اے ذرائع کے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

مطابق 22افراد سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کردی گئی ہے ،رپورٹ میں ان 22افرادکے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں، پشاور سمیت صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے ابتدائی طور پر 22افرادکو ایف آئی اے نے بیان قلمبند کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا ہے دوران تحقیقات ان 22افراد نے جودستاویزات بتائی ہیں ان میں سے بہت سے افراد نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ بعض نے اس پراپرٹی کے عوض ٹیکس بھی اداکیا ہے۔ایف آئی اے نے بیرون ممالک پراپرٹی بنانے والوں کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات شروع کی تھی، ذرائع کے مطابق اب ڈی جی کو پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں جو فیصلہ آئیگا اس پر عمل درآمدکیا جائے گا ۔ تاہم ایف آئی اے حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیاہے، ایف آئی اے نے خیبرپختونخواسمیت ملک بھر میں بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے سینکڑوں افراد کو نوٹسز جاری کئے تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...