نوشہرہ ،کالی وردی میں ملبوس رہزنی کرنیوالا بین الاضلاعی 3 رکنی گروہ گرفتار
نوشہرہ(بیورورپورٹ) رسالپور پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی،کالی وردی میں رہزنی کرنے والی بین ا لاضلاعی 03رکنی گروہ گرفتار،مال مسروقہ موٹر کاراور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد اور 15 لاکھ روپے سے زائد نقدی برامد ملزمان کا دیگر متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف ان خیالات کااظہار تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ڈی پی او نوشہرہ منصور آمان نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی نوشہرہ کینٹ تصور اقبال، ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ زرداد خان، ایس ایچ او رسالپور کینٹ عالمگیر خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل ملک مقصود ولد ربنواز ساکن تلہ گنگ چکوال نے رسالپور پولیس کو رپورت درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی موٹرکار نمبری 742/AVI ماڈل GLI پشاور سے براستہ موٹر وے روالپنڈی جا رہا تھا۔جب ہم مسکین آباد (رسالپور)پہنچے تو ایک موٹر کار جس میں کالے وردی میں چند آدمی تھے نے ہمیں روکنے کا اشارہ کیا۔ہم سمجھے کہ یہ سرکاری بندے ہونگے اسلئے روک گئے۔جس پر06 کسان بامسلح موٹر کار سے اُترے اور ہم پر اسلحہ تھان کر ہم سے 36 لاکھ 42ہزار روپے نقد،05عدد قمیتی موبائیلز اور موٹر کار چھین کر لے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصور امان نے راہزنی کے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے SP انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ASP کینٹ تصور اقبال ،DSPلقمان خان SHO,رسالپور عالمگیر خان اور ساجد اقبال ASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے جد ید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے دن رات محنت کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزمان (01)واجد علی ولد حکمت شاہ ساکن اتمانزئی چارسدہ (02)یوسف ولد محمد علی ساکن منداڑی چارسدہ (03)سلیم ولد سید گل ساکن کاکشال پشاور و گرفتار کر لیا ۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم ،موٹر کاراور واردات میں استعمال ہونے والا بھی برٓمد کر لیاگیا۔ملزمان نے متعدد واردتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس ڈکیتی کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں۔جبکہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے محدود وسائل اور نامساعدہ حالات کو آڑے نہیں آنے دیں گے ۔