معیشت کی بہتری اولین ترجیح ‘ ڈالر کو جلد لگام دینگے ‘ زین قریشی

معیشت کی بہتری اولین ترجیح ‘ ڈالر کو جلد لگام دینگے ‘ زین قریشی

  



ملتان (نیوز رپورٹر)ایم،این،اے مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو بہتری کی جانب لے جارہے ہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والی رقوم سے ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہورہی ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دنیا کے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

بیشتر ممالک کا دورہ کرکے ان سے بات چیت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار برائے چیرمین یوسی 20 شیخ واجد شوکت کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکاء تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم ،این،اے ملک عامر ڈوگر،ایم، پی، اے ندیم قریشی ،ایم،پی ،اے جاوید اختر انصاری ،خواجہ شفیق، شیخ طاہر، امین انصاری، میا ں جاوید قریشی۔شیخ بشارت شوکت، سید بابر شاہ،عتیق الرحمان ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرایم ،این،اے ملک عامر ڈوگر،ایم، پی، اے ندیم قریشی ،ایم،پی ،اے جاوید اختر انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دن رات ملک کے لیے کام کر رہے ہیں معیشت کی بہتر ی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ہم جب تک معاشی طور پر مضبوط نہ ہوں گئے تو ہم ملکی سطح پر کسی بھی مسئلہ کو حل نہیں کر سکتے ڈالر کی قیمت بہت جلد کنٹرول ہو جائے گی جس سے مہنگائی میں کمی اور معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...