ڈالر کو کنٹرول کرنیکی کوششیں تیز ‘ سونا 350 روپے فی تولہ سستا

ڈالر کو کنٹرول کرنیکی کوششیں تیز ‘ سونا 350 روپے فی تولہ سستا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7 ڈالر کی مزید کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 350 روپے سستاہوگیا۔صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزید(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1318ڈالرسے گھٹ کر1311ڈالرہوگئی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں301روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67450روپے سے گھٹ کر67100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57828روپے سے گھٹ کر57527روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.28روپے پرمستحکم رہی۔

سونا سستا

مزید : ملتان صفحہ آخر