تورڈھیر ،فائرنگ کا تبادلہ نوجوان جاں بحق ،2 زخمی

تورڈھیر ،فائرنگ کا تبادلہ نوجوان جاں بحق ،2 زخمی

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل لاہورکے نواحی گاؤں جلسئی میں خونی رشہ داروں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافرادزخمی ہوگئے، زخمیوں کوباچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصورمنتقل کردیاگیاہے، مقامی پولیس نے کراس فائرنگ کے دوطرفہ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس تھانہ لاہورکوموصول دوالگ الگ مراسلوں کے مطابق گھریلوتنازعہ پربھائیوں اورانکے بیٹوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فریق کے مدعی فضل یزدان ولد گل زادہ نے پولیس کوبتایاہے کہ انکے بیٹے 18/19 سالہ محمدقاسم کواسکے بھائی اورمقتول کے چچاعلی خان ولدگل زادہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جوارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا ہے جبکہ دوسرے فریق کے مدعی مجروح سلیمان ولدگل زادہ نے ہسپتال میں کیجولٹی پولیس کو بتایا ہے کہ اسکے بھتیجے مقتول محمدقاسم اوراسکے والد فضل یزدان نے اُن پر فائرنگ کردی جس سے میں اورمسماۃ (ن)زوجہ شعیب زخمی ہوگئی پولیس تھانہ لاہورنے مزیدتفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...