مضبوط دفاع اور آزاد خارجہ پالیسی کیلئے بہتر معیشت ناگزیر ،شیخ رشید
فیصل آباد،شیخوپورہ (سپیشل رپورٹر ،بیورو رپورٹ) ریل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 1680 کلومیٹر طویل ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلئے ایم ایل ٹو اور ایم ایل فور کے علاوہ فیصل آباد لاہور اور سیالکوٹ ٹریک کوڈبل کرنے کیلئے ٹینڈر بہت جلد جاری کر دیئے جائینگے،جبکہ سفری سہولتوں میں اضافہ کیلئے 20مزید نئی اور وی آئی پی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی،یہ بات ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا سابق حکمرانوں نے قومی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا تھا، مضبوط دفاع اور آزاد خارجہ پالیسی کیلئے مضبوط معیشت ناگزیر ہے،موجود ہ حکومت نے اس سلسلہ میں درست سمت میں مشکل فیصلے کئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پہلا پلیٹ فارم ہے جس نے وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر کے فیصلوں کو سراہا ہے ، 20مزید وی آئی پی اور تیز رفتار ٹرینیں چلائی جائیں گی۔علاوزہ ازیں شیخ رشید نے پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے نمائند وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے کارگو ٹرین کااعلان کر دیاگیا ہے اس سے کاروباری لوگوں کو سستی اور محفوظ آمد و رفت میسر ہو گی۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ہوزری مینو فیکچر رز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین میاں کاشف ضیاء نے اپنی ایسو سی ایشن کا مختصر تعارف کر ایا اور بتایا کہ پی ایچ ایم اے بنے ہو ئے کپڑ ے کی تیاری اور بر آمد کی سب سے بڑی اور منتخب تنظیم ہے ۔ پاکستان بھر میں اس کی ممبر کمپنیوں کی تعداد 1600سے زائد ہے اور اس ایسو سی ایشن کو ملک میں زیادہ روز گار کے مواقعے فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، کاشف ضیاء نے کہا ہمارا دیرینہ مطالبہ رہاہے کہ اس شہر میں ایکسپورٹرروں کی سہولت کیلئے ڈرائی پورٹ سے کراچی پورٹ تک ایکسپریس کارگو ٹرین چلائی جائے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ پرکارگوٹرمینل فلفور بنایا جائے ۔اس موقع پرفرخ حبیب پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجو د تھے ۔گروپ لیڈ ر چوہدری سلامت علی اور سینئر وائس چیئرمین میاں کاشف ضیاء نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ دی ۔ دریں اثناء شیخوپورہ ریلو ے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہاوزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی کو کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جارہی، این آر او کیلئے کوشش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ خود ان کی ہزیمت کا سبب بنے گا،ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدر چوہدری مرتضیٰ ورک ملک خاور بلوچ و دیگرنے ان کا استقبال کیا۔
شیخ رشید