منشیات کیسوں کا رزلٹ گم ‘ سی پی او کا نوٹس ‘ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

منشیات کیسوں کا رزلٹ گم ‘ سی پی او کا نوٹس ‘ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) ضلعی پولیس کی عدم توجہی کے باعث ملتان پولیس سے منشیات کیسز کے رزلٹ گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر محکمہ پولیس کے افسران نے منشیات کیسز کے رزلٹ گم کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی او ملتان عمران محمود نے اس(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

حوالے سے ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں ڈوپلیکیٹ کاپیوں کو لینے سے کیس میں طوالت ہوتی ہے۔اور ڈوپلیکیٹ کاپیوں سے ملزم کو فائدہ اور مقدمہ کمزور ہو جاتا ہے۔اس لیے آئندہ منشیات کیسز کے رزلٹ گم ہونے کی باقاعدہ انکوائری ہو گی۔اور ذمے دار کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مراسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ صرف سی پی او ہی ڈوپلیکیٹ کاپی کے لیے فرانزک لیب کو لکھیں گے۔اس کیعلاوہ محکمہ پولیس کے کیسز میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی ڈوپلیکیٹ کاپیاں نہ دی جائیں۔
رزلٹ گم