جام پو ر‘ کونسلر کا بیٹوں سے ملکر طالبعلم پر وحشیانہ تشدد ‘ پولیس کارروائی شروع

جام پو ر‘ کونسلر کا بیٹوں سے ملکر طالبعلم پر وحشیانہ تشدد ‘ پولیس کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی)چھیڑنے سے منع کرنے پر کونسلر نے بیٹوں سے مل کر 9ویں کلاس کے طالبعلم کو مارمار کر زخمی کردیا،مضروب طالبعلم ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل،تفصیل کے شیرواڈا کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم مزمل حسین بھٹہ گزشتہ شام گھر سے باہر نکلا تو پہلے سے گھر کے(بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

باہر موجود کونسلر حق نواز نے اپنے بیٹوں عیسیٰ اور بہادرکے ساتھ موجود تھا جنہوں نے مزمل حسین کو قابو کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ تشدد سے طالبعلم کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی اور سر پھٹ گیا۔ اہلیان محلہ کی مداخلت پر بشمکل طالب علم کی جاں بخشی ہوئی جسے ریسکیو1122نے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء مضروب طالب علم کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے کونسلر اور اس کے بیٹوں کی غنڈہ گردی پر شدیداحتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مضروب طالبعلم مزمل حسین کے مطابق سکول جاتے وقت ملزمان اسے چھیڑتے تھے ٗ اس بابت میں نے اپنے والدین کو بتایا جنہوں نے ملزمان سے شکایت کی تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ دریں اثناء پولیس تھانہ سٹی جام پور نے مضروب طالبعلم کے بیان پر رپٹ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔