حکومت ذاتی مفادات ‘ تعلقات کو پس پشت ڈال کر کشمیریوں کی حمایت کر رہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑائچ

حکومت ذاتی مفادات ‘ تعلقات کو پس پشت ڈال کر کشمیریوں کی حمایت کر رہی ہے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔صوبائی پارلیمانی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے ذاتی مفادات اورتعلق کوپس پشت ڈال کرکشمیریوں کوحقوق دلانے میں اپناکرداراداکررہی ہے اوردوٹوک کشمیرکی آزادی کے لیے اقوام متحدہ میں بات کرے گی‘ مسلمان کشمیری بھائیوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل آج بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر جنت بے نظیر کے باسیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی آزادی کی خاطر کی جانے والی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہر پاکستانی کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد اور ان کیلئے آزادی کی منزل کو آسان بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے۔