چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی جمعرات کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی جمعرات کو ہوگی

  



کراچی (آئی این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیاہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی جمعرات 7فروری کو ہوگی۔ منگل کو یہاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کاجائزہ لیاگیا ۔اجلاس کے اختتام پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماد ی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذایکم جمادی الثانی کل 7فروری بروز جمعرات کو ہوگی۔

چاند

مزید : پشاورصفحہ آخر