کالے یرقا ن کا حملہ ‘ مزید 4 افراد ہسپتال میں جاں بحق ‘ لوگوں میں خوف

کالے یرقا ن کا حملہ ‘ مزید 4 افراد ہسپتال میں جاں بحق ‘ لوگوں میں خوف

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلاخاتون سمیت مزید چار افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کیمطابق مسلم(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

کالونی کی رہائشی55سالہ روبینہ بی بی، چک32پی کا50سالہ لیاقت علی، خانپورکا23سالہ رحمت اللہ اور 65سالہ محمد مقبول کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر