عالمی برادری افغانستان کی طرح کشمیر کا بھی حل تلاش کرے،یاسین ملک

عالمی برادری افغانستان کی طرح کشمیر کا بھی حل تلاش کرے،یاسین ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں کشمیر (آن لائن ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئر مین یاسین ملک نے بھارتی قابض فوج کی کشمیر (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

میں مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری دنیا میں امن قائم کرنا چاہتی ہے تو جس طرح وہ افغانستان میں امن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس ہی طرح کشمیر کے مسئلے کا بھی حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں حقیقی امن سامنے آئے۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے یاسین ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنا کاروبار معطل کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے، میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیرکے دن میں بین الاقوامی برادری سے کہوں گا کہ آپ ہی نے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا صرف فوجی حل ہے؟ لیکن آج یہی بین الاقوامی برادری افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے کیونکہ انہیں سمجھ آگیا ہے کہ کسی قوم کو فوجی طاقت سے زیر نہیں کیا جاسکتا بلکہ تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہوسکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں بھی آپریشن چل رہا ہے، یہاں بھی بچوں سے لے کر بزرگوں اور عورتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا، یہاں پیلیٹ گنز کا استعمال کیا جارہا لیکن بین الاقومی برادی نے کشمیر کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے،کشمیری عوام بھی انسان ہیں، لہٰذا اگر بین الاقوامی برادری دنیا میں امن قائم کرنا چاہتی ہے تو جس طرح وہ افغانستان میں امن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس ہی طرح کشمیر کے مسئلے کا بھی حل تلاش کرنا چاہیے تاکے جنوبی ایشیا میں حقیقی امن سامنے آئے ۔