کشمیری بھائیوں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے ،علیم خان

کشمیری بھائیوں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے ،علیم خان

  



لاہور( جنرل رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گا اور ہم(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

آنے والی نسلوں کو بھی کشمیر کی آزادی کا پیغام دے کر جائیں گے ، یہ کسی مذہب ،رنگ یا نسل کا مسئلہ نہیں بلکہ خالصتاً انسانی حقوق اور شہریوں کا حق خود ارادیت ہے اور اس پیدائشی حق سے کوئی کسی کو محروم نہیں کر سکتا ۔اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمائیت جاری رکھیں گے ،عبدالعلیم خان نے5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مسئلہ ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں گے ،کشمیر کی آزادی تک بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...