ہنگو ،گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حل کیلئے ہڑتال
ہنگو( بیورورپورٹ)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہنگو کا مطالبات کے حق میں ہڑتال ۔ہڑتال کے باعث کرڑوں روپے کی لاگت کے ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ۔ گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے مہنگائی کے تناسب سے سال 2019کے لئے نئے ریٹس کا شیڈول جاری کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صو بہ خبیر پختونخواہ کی دیگر اضلاع کی طر ح ضلع ہنگو میں بھی گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطا لبات کے حق میں مکمل ہڑتال کرتے ہو ئے کروروں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کر دیا ۔ صھافیوں سے بات چیت میں ضلعی صدر کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن سید عالم شاہ ، سپین خان ،زاہد مصری خان اور دیگر نے کہاکہ حکومت جاری کئے گئے پرانے ریٹ کے کروڑوں روپے کے ٹینٹڈز منسوخ کر کے مہنگائی کے تناسب سے سال 2019کیلے نئے ریٹس کا شیڈول جاری کر ے ۔انہوں نے کہاکہ سال 2016میں پایہ تکمیل کے حامل ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز تاحال جاری نہیں کئے گئے ۔ جو کہ کنٹریکٹر ز کیساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود حکومت ورک آرڈر جاری کر کے کنٹریکٹرز کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ 20کروڑ کے خطیر رقوم کے ٹینڈز میں تعلیم ،مواصلات ،سمیت مساجد کی تعمیر مرمت کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شامل ہیں ۔جو کہ ہڑتال کے با عث التواء کا شکار ہو ئے انہوں نے کہاکہ اگر فوری طورپر گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے جائز م،طالبات پر غور کر کے مسلہ حل نہیں کرایا گیا تو صوبائی قائدین کی مشاورت کی روشنی میں ااٗندہ لا لائحہ عمل مرتب کریں گے ۔