سفاری پارک کی اراضی پر نشتر ٹو منصوبہ شروع کرنیکا حتمی فیصلہ
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع سفاری پارک کی اراضی پر چڑیا گھر کا منصوبہ ختم کر کے نشتر ٹو قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ضلعی نظام حکومت میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ملتان میں سفاری پارک کے قیام کیلئے پرانا شجاع آباد روڈ پر موضع لابر میں 60 ایکڑ سے زائد اراضی کا حصول ممکن بنایا گیا تھا ‘ مگر 12 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا اور گزشتہ کئی برس سے مذکورہ اراضی پر منڈی مویشیاں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اب باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی پر سفاری پارک کا منصوبہ ختم کرکے نشتر ٹو قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ نئے مالی سال سے شروع ہوگا ۔
نشتر ٹو