فری بجلی یونٹس ختم ہونیکی افواہیں ‘ واپڈا ملازمین کو سکتہ ‘احتجاج کی دھمکی

فری بجلی یونٹس ختم ہونیکی افواہیں ‘ واپڈا ملازمین کو سکتہ ‘احتجاج کی دھمکی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کے فری یونٹس ختم ہونے کی افواہوں سے واپڈا ملازمین پریشان ہو کر رہ گئے ۔بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد آئے روز خبر اڑتی ہے کہ واپڈا ملازمین کے فری یونٹس ختم کئے جا رہے ہیں ۔ اس پر ملازمین پریشان ہو کر رہ گئے ہیں(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کہ ایک تو ان کے یونٹس بہت کم ہیں جو عرصہ دراز سے نہیں بڑھائے گئے ۔ اب الٹا انہیں ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں ۔ اگر ایسا ہوا تو شدید احتجاج کیاجائے گا۔ اس بارے میں پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازمین کے فری بجلی یونٹس ختم کئے جانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ یہ معاملہ زیر غور ضرو ر ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر