حکومتی وزراء کے بیانات اخلاق سے گرے ہوئے ہیں،رانا تنویر

حکومتی وزراء کے بیانات اخلاق سے گرے ہوئے ہیں،رانا تنویر

  



لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا کے بیانات اخلاق سے گرے ہوئے ہیں،میاں صاحب کی رپورٹس تسلی بخش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو کوئی تکلیف نہیں ، نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کے خاندان کے افراد کو تشویش ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر نے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈیل کی باتیں کی جاری ہیں، کسی سے ڈیل ہو رہی ہے یہ بھی بتائیں ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کے خاندان کے افراد کو تشویش ہے،ہم چاہتے ہیں نوازشریف کا بیرون ملک علاج ہو کیونکہ وہ ڈاکٹر ان کی ہسٹری جانتے ہیں ۔رانا تنویر نے کہا کہ حکومتی وزرا کے بیانات اخلاق سے گرے ہوئے ہیں،میاں صاحب کی رپورٹس تسلی بخش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو کوئی تکلیف نہیں ،ہم ایسی باتوں کی تردید کرتے ہیں کہ وہ باہر جا رہے ہیں ۔

رانا تنویر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...