کرپشن کیسوں کا انبار ‘ ایم ایس نشتر بڑے ریلیف کے منتظر ‘ الٹی گنتی شروع

کرپشن کیسوں کا انبار ‘ ایم ایس نشتر بڑے ریلیف کے منتظر ‘ الٹی گنتی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) کروڑوں کی کرپشن،بوگس بھرتیوں، ادویہ کی جعلی خریداری، اختیارات کے ناجائز استعمال،ریکارڈ ٹمپرنگ،اور جعل سازی کے تین مختلف مقدمات میں ملوث ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک نے اپنے بچاؤ کی آخری امیدیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ریٹائرمنٹ سے باندھ لیں۔ ڈاکٹر عاشق ملک نے اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ منصور احمد سے بھی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ڈی جی اینٹی کرپشن کی ریٹائرمنٹ تک پیشی مانگی ہے جبکہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجنل ہیڈ کوارٹر میں ادویہ کی بوگس لوکل پرچیز کے مقدمے پر اثر انداز ہونے کے لئے ڈیرہ غازی خان کمشنر طاہر خورشید سی پرانی دوستی کا صلہ مانگ لیا ہے۔معلوم ہوا ہے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر رواں ماہ کی 20تاریخ کو اپنی مدت ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر عاشق ملک نے موجود ڈی جی کو رام کرنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کئے ان میں ان کے سابق بیوروکریٹس بھی شامل ہیں یہ بیوروکریٹس محمکہ صحت میں تعیناتیوں کے دوران ڈاکٹر عاشق ملک سے پوری طرح مستفید ہوتے رہے ہیں اور ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان کی کرپشن کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر عاشق ملک کے ان ایم این ایز اور ایم پی ایز نے بھی ڈاکٹر سے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی جو آج بھی نشر ہسپتال کی خرابیوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں لیکن ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کے سامنے کسی کی دال نہیں گلی۔باوثوق ذرائع کا مزید کہنا ہے موجودہ کمشنر ڈیرہ غازی خان جب ڈی سی او مظفرگڑھ تھے تو انھی کی چشم پوشی آشیر باد سے ڈاکٹر عاشق ملک نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی ریلیونگ غائب کرادی۔ جس کے بعد موجودہ کمشنر اور اس وقت کیڈی سی او نے تباہ کن سیلاب میں ریکارڈ من مانیاں قائم کیں۔اب ڈاکٹر عاشق ملک نے کمشنر طاہر خورشید سے اس دوستی کا صلہ مانگا ہے دوسری صورت میں بوگس بھرتیوں میں ان کا کردار کے بارے میں زبان کھولنے کی دھمکی دی ہے۔اس صورت حال میں ڈاکٹر عاشق ملک کے دوستوں نے انھیں ڈی جی کی ریٹائرمنٹ تک انتظار کرنے کا کہا ہے۔
ایم ایس نشتر