ایف بی آر ‘ منی لانڈرنگ ‘ جعلی اکاؤنٹس کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل
ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے کی تیاری مکمل کرلی، ایف بی آر کا بے نامی قانون 8 فروری سے نافذ العمل ہونے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قانون انتہائی سخت ہے اور اس کے تحت بے نامی اکاؤنٹ رکھنے والے کی تمام جائیداد ضبط ہو سکتی ہے۔ذرائع کیمطابق بے نامی جائیدادوں سے متعلق قانون(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کا مسودہ وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے، اس قانون سے معیشت کو ڈاکومنٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے فی الحال کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آ رہی۔