کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ‘ اب منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ‘ اب منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘ ڈاکٹر وسیم ...

  



بہاول پور(بیورو رپورٹ)ٓجماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہندوستان مسلسل 70برسوں سے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کرچکا ہے۔ نہتے کشمیری عوام بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیورا ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان بھارت کے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

گھناؤے چہرے کو عالمی بردار ی کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت انتہا پسند ریاست ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بے رحمانہ سلوک کررہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کو دوٹوک انداز میں منہ توڑ جواب دیا جائے۔ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں۔ اس پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن حمایت کرتے رہیں گے۔ پاکستان کا میڈیا محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیر کی اصل صورتحال کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی تمام حدود پار کرچکا ہے۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی وادی سے بھارت کے ظلم کی سیاہ رات چھٹ جائے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔امیرضلع سید ذیشان اختر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر پوری وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کرکے حریت قیادت کو نظر بند کرنے ، انٹرنیٹ سروس کو معطل اور آزاد میڈیا ذرائع پر قدغن لگانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ریلی سے سیاسی کمیٹی کے ضلعی صدر نصراللہ ناصر ،امیر شہر پروفیسر سعید احمد،جنرل سیکرٹری پروفیسر جمیل احمد نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...