فرانس ، سی پیک منصوبہ کیخلاف منعقدہ بلوچ وائس ایسوسی ایشن کی کانفرنس ناکام

فرانس ، سی پیک منصوبہ کیخلاف منعقدہ بلوچ وائس ایسوسی ایشن کی کانفرنس ناکام

  



پیرس (آئی این پی )پیرس میں سی پیک منصوبہ کے خلاف منعقدہ بلوچ وائس ایسوسی ایشن کی کانفرنس بری طرح ناکام ہوگئی۔بلوچ وائس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہ کانفرنس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘کے نیٹ ورک سے وابستہ منیر مینگل کے پاکستان مخالف پروگرام میں محب وطن پاکستانیوں نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے منتظمین کے اوسان خطا کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس سنٹر برسلز میں بلوچ وائس ایسوسی ایشن کے رہنما منیر مینگل نے پاک چائنہ راہداری منصوبہ کیخلاف کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے اور پاک چائنہ راہداری منصوبہ کو بلوچ قوم کے مفادات کے منافی قرار دینے کیلئے تقاریر کا سلسلہ شروع کیاتو برسلز میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاک یورپ فرینڈشپ آرگنائزیشن کے سربراہ چودھری پرویز اقبال لوسر اور ان کے ساتھیوں نے بھر پور انداز میں مداخلت کرتے ہوئے کانفرنس کے منتظمین کو چیلنج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے کانفرنس کے شرکاکو بلوچستان میں جاری بھارت کی مداخلت کے شرمناک سلسلے کو بے نقاب کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں کیونکہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی ریاست کیخلاف بغاوت پر اکسانے کیلئے اپنے بے پناہ وسائل استعمال کر رہا ہے اور پاک چائنہ راہداری کے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سادہ لوح بلوچوں کو استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے میں انڈیا کے حاضر سروس فوجی آفیسر کل بھوشن کا پکڑے جانا بلوچستان کے معاملات میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے ۔چودھری پرویز اقبال نے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی عظیم دفاعی ایجنسی ہے جوکہ اپنے ملک کی بقاو سلامتی کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب اور ناکام کرنے کیلئے عظیم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتی آرہی ہے۔

کانفرنس ناکام

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...