حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو ٹارگٹ کر رہی ہے ‘ مقابلہ کیا جائیگا ‘ سعود مجید

حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو ٹارگٹ کر رہی ہے ‘ مقابلہ کیا جائیگا ‘ سعود مجید

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق مشیروزیراعظم پاکستان وسابق سینیٹر چوہدری سعودمجید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراجاگرکرنے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے دبنگ خطاب سے دنیاکی توجہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کرائی اورمسلم لیگ ن کی حکومت نے ہرسطح پرکشمیریوں کی سیاسی، سفاتی، اخلاقی امداد میں کمی نہیں آنے دی مسئلہ کشمیر ہماری آنیوالی نسلوں کی بقاکامسئلہ ہے اسے حل کراناہے پاکستان کے ہرحکمران پرواجب ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

میں ان کیساتھ اورشانہ بشانہ کھڑے ہیں اوروہ دن دورت نہیں جب کشمیری اپناحق حاصل کرلیں گے یہ ہماری زندگی اورموت کامسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے اسے مسائلستانبنانے میں مصروف ہیں جبکہ حکومتی ترجمان محب وطن سیاستدانوں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ خوشامدی ٹولے کوملک پرمسلط کردیاگیاہے جس کے پاس نہ توکوئی پروگرام ہے اورنہ ہی اس کاکوئی ویژن ہے حکومت نے اپنے مختصردورحکومت میں صر ف اپوزیشن کودیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے جبکہ عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیاگیاہے ان کے پاس عوام کوریلیف دینے کی استقاعت ہی نہیں ہے یہ صرف انتقام پریقین رکھتے ہیں تین بارملک کے وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کوملک کوایٹمی قوت بنانے کی سزادی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...