الیکشن کمیشن کا پرانے قانون کے تحت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پرانے قانون کے تحت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ...

  



کوئٹہ(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مستردکرتے ہوئے پرانے قانون کے تحت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات سیکرٹری الیکشن کمیشن فتح محمد بابر یعقوب نے الیکشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے بلدیاتی اداروں کیلئے کوئی نئی قانون سازی نہیں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات نافذ العمل قانون کے تحت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 31 جنوری 2019سے یونین کونسلز اور وارڈ کی حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا گیا ہے جو14فروری تک مکمل کرلیا جائے گا15 فروری 2019 کو ابتدائی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ شیئر کیا جائیگا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 16 فروری سے 2 مارچ تک داخل کئے جائیں گے 17مارچ تک اعتراضات پرفیصلے اور 30 مارچ کو حلقہ بندیوں کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 2روز قبل ہی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...