شکایت سنٹر قائم ‘ وہاڑی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات تیز ‘ نادر علی بھٹی

شکایت سنٹر قائم ‘ وہاڑی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات تیز ‘ نادر علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی نے کہا ہے کہ تمام بلدیہ کونسلرز اور معززین شہر کی مشاورت سے شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے اس سلسلہ میں شہر کے تمام چوکوں ،چوراہوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے لاری اڈا آبشار چالو کردی گئی ہے اور وی چوک ،قائد اعظم چوک میں بھی تزئین و آرائش کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی رفیق رانا،چوہدر ی عمران گوہر،علی وارث کلیم،ارسلان سلیم چوہدری،حافظ صالح محمد،عبداللطیف شاہد،میاں شہزاد ندیم، عظمان رانا،(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ارسلان راؤ،ماجد شوکت و دیگر معززین شہر اور سول سوسائٹی نمائندگان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہر کے تاریخی مقام وی چوک کو خوبصورت بنا کر فوارہ چالو کردیا گیا ہے بلدیہ عملہ شہریوں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے شہریوں کی سہولت کیلئے بلدیہ وہاڑی میں شکایت سنٹر بھی قائم کردیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہر میں سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں گزشتہ دنوں مین لائن میں فالٹ کے باعث چند علاقوں میں سیوریج بندش کی شکایات تھیں جنہیں دور کردیا گیا ہے بلدیہ وہاڑی کے سینٹری ورکرزشہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے تفریحی مقامات کو آباد کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور بہت جلد پارکس کی تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا جائے گا جس سے شہریوں کو سستی تفریح کے آسان مواقع میسر آئیں گے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر کو صاف ستھر ا رکھنے کیلئے بلدیہ کا ساتھ دیں مقرر کردہ جگہوں پر ہی کوڑا کرکٹ پھینکیں ماحول کو خراب کرنے کی ہر گز کوشش نہ کی جائے اور بلدیہ کے بقایا واجبات بروقت ادا کریں تاکہ ادارزیادہ سے زیادہ مضبوط ہو۔
نادر بھٹی