سٹیٹ لائف ورکرز کا چوتھے روز بھی احتجاج ‘ سازشیں ناکام بنانیکا عزم

سٹیٹ لائف ورکرز کا چوتھے روز بھی احتجاج ‘ سازشیں ناکام بنانیکا عزم

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) سٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری،سیلز آفیسر کیڈر کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم۔تفصیل کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی منیجمنٹ نے سیلز آفیسر کیڈر ختم کرنے کے خلاف ملک بھر کی طرح بہاولپور کی ایریا منیجر فیڈریشن اور فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے،فیلڈ ورکرز کے صدر راؤ محمد اشرف (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

نے شدید احتجاج کرتے ہوئیکہا کہ یونس ڈھاگہ کے جھوٹے اور حقائق کے منافی پروپیگنڈا کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا سیلز آفیسر محنت کر کے بزنس کرتا ہے اور انہیں بھی کھلاتا ہے سیلز آفیسر کارپوریشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے نئی ریکروٹمنٹ کرتا ہے اور سیلز نمائندگان کی ٹریننگ کرتاہے، آل پاکستان ایریا منیجر فیڈریشن کے سینئر نائب صدرمہر محبوب نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سٹریکچر اور ساکھ کو نقصان پہنچا کر پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ پہچانا چاہتے ہیں انہوں نے زونل آفس کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک مکمل ہڑتال جاری رکھیں گے اور ایک روپیہ بزنس جمع نہیں ہونے دیں گے مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سٹیٹ لائف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...