حکومت ملک میں اہم تبدیلیاں لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ فواز احمد ہاشمی
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)محمدی کالونی چوک بہادرکے مسائل بہت جلدحل ہوجائینگے جن گلی محلوں میں پکی سڑک،سوئی گیس،بجلی نہیں ہے وہاں یہ سہولیات فراہم کی جائینگی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں ایک بڑاانقلاب اورتبدیلی لانے کے لئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہے،ان خیالات کااظہارایم پی اے مخدوم فوازاحمدہاشمی حلقہ 261ن یمحراب خان کی دعوت (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
محمدی کالونی چوک بہادرپورمیں ورکروں سے ملاقات اورمحمدی کالونی کادورہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کی ہمدردجماعت ہے، عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے کیونکہ عمران خان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں،نئے پاکستان میں عام آدمی عزت سے جےئے گا،بہت جلد خوشحال پاکستان عوام کا مقدر ہوگا، کسی بھی سیاسی پارٹی میں نوجوانوں کاکرداراہمیت کاحامل ہوتاہے اس موقع پرڈویژنل رہنماپاکستان تحریک انصاف سردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ،ڈاکٹراحسن اقبال،میاں یاسر،اعجازباؤ ودیگربھی موجودتھے۔