سینیٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے

سینیٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے

  



اسلام آباد( آئی این پی) سینیٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس(آج) بدھ کو ہوں گے ، جن میں توانائی ، موصلات اور کابینہ سیکرٹریٹ کی کمیٹیاں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں این ایچ اے کی جانب سے کئے گئے مرمتی کام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ،جبکہ جولائی سے دسمبر 2018تک وزارت موصلات کو دیئے گئے بجٹ کے استعمال پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں لاکھڑاکول پاور پلانٹ پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ میں اوگرا کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی ، جبکہ پیٹرولیم ڈویژن حکام کی جانب سے حالیہ گیس لوڈشیڈنگ ، نئی سوئی گیس کنکشن پالیسی اور کمپلینٹ سیل کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی ، سینیٹ کی سپیشل کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کا اجلاس بھی ( آج) ہو گا ۔

سینیٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...