تبدیلی ‘ معمولی فیس پر زکریا یونیورسٹی میں شادی تقریبات کی ’’اجازت‘‘
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں شادیاں ہونے لگیں ۔3فروری ہفتے کے روز یونیورسٹی میں جناح آڈیٹوریم کے ساتھ گراؤنڈ میں بارات آئی اور اتوار 4فروری کو سپورٹس گراؤنڈ کے ساتھ ولیمہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے 5ہزار روپے لئے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک زمیندار کی بیٹی کی شادی کے لئے یونیورسٹی میں تقریبات منعقد کرنے کی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
اجازت دی گئی ۔ شادی کی تقریبات کی منظوری وی سی پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری نے دی ۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق شہری مقررہ فیس ادا کرکے یہاں شادی کی تقریبات کا انعقاد کر سکتے ہیں۔