تبدیلی سرکار ملک پر بھاری ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری سے ہر شخص تنگ ‘ نوابزادہ افتخار خان

تبدیلی سرکار ملک پر بھاری ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری سے ہر شخص تنگ ‘ نوابزادہ ...

  



چوک مکول نامہ نگار )ایم این اے نوابزداہ افتخار خان نے سید محمد جمیل شاہ بخاری کے ہمراہ اڈا ٹیل بیٹ قائم شاہ موضع میتلا احمد موہانہ پر نئے پچاس کے وی اور پچیس کے ویز کے نئے ٹرانسفر مروں کی تصنیب کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے،کارخانہ داروں سے لیکر عام پاکستانیوں تک سب اس کے غلط فیصلوں سے متاثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارخانہ داراپنے کارخانے دوسرے ملک منتقل کر رہے ہیں جس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور موجودہ حکومت کی چھ مہینوں کی پالیسیاں آنے والے برے وقتوں کا بیش خیمہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دو تین مہینوں میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا جس کا ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔پی ٹی ائی کی حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دیکر عوام سے کئے گئے وعدے نبھائے۔اس موقع پر ڈاکٹر جمال لغاری غلام یاسین رٹہ امجد میرانی رانا عدنان منیر خان رٹہ حضور بخش خان میرانی مولانہ عامر رضا محبوب چنگوانی رمضان باٹ ودیگر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...