ہیڈ محمد والا ‘ ٹول پلازہ پر اہلکاروں کی لوٹ مار ‘ گاڑی مالکان کا احتجاج

ہیڈ محمد والا ‘ ٹول پلازہ پر اہلکاروں کی لوٹ مار ‘ گاڑی مالکان کا احتجاج

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹول پلازہ ہیڈ محمد والا کے اہلکاروں کی لوٹ مار‘ کار والو ں سے 30روپے کی بجائے 50روپے کی وصول کیے جا رہے ہیں ‘احتجاج پر بدتمیزی معمول بن گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ این ایچ اے کے تحت ٹول پلازہ ہیڈ محمد والا پر مامور عملہ لوٹ مار کر رہا ہے ۔ خصوصاً کار والوں کو لوٹا جار ہا ہے ۔30روپے کی پرچی دے کر 50روپے وصو ل کئے جا رہے ہیں ۔ٹریکٹر ٹرالی والوں سے بھی اوورچارجنگ کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ہیڈ محمد والا کے رہائشی افراد سے ہر بار آنے جانے کے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لئے 50روپے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ متاثرین نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...