سیؤل میں 5 روزہ عالمی کانفرنس ‘ یوسف رضا گیلانی ‘ فیصل کریم کنڈی کی آج جنوبی کوریا روانگی ‘ اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

سیؤل میں 5 روزہ عالمی کانفرنس ‘ یوسف رضا گیلانی ‘ فیصل کریم کنڈی کی آج جنوبی ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل میں 7سے 11فروری تک منعقد ہونے والی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج روانہ ہوجائیں گے اس کانفرنس کا انعقاد یونیورسل پیش فیڈریشن نے کیا ہے جس میں وقت حاضر میں درپیش سنگین چیلنجز پر بات کی جائے گی یونیورسل پیش فیڈریشن کے صدر تھومس ،جی ، والش نے پاکستان سے خاص طور پر سید یوسف رضا گیلانی کو دعوت دی ہے گیلانی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سیؤل مین قیام کے دوران سید یوسف رضا گیلانی جنو بی افریقہ کے معروف قانون دان دوست کم ہوانگ سک سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی بھی اس دورہ میں سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ہوں گے اور اس سلسلے میں گذشتہ روز دونوں رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات بھی ہوئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...