شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں:نبیل گبول

شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں:نبیل گبول
شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں:نبیل گبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کردیا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے لوگ عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں اور وہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک نشست رکھتے ہیں لیکن وہ بھی عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، ہمارے علم میں ہے وہ کس کے کہنے پر یہ کررہے ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت ساری چیزوں کے لیے سمجھوتہ کرلیا ہے، عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا گیا لیکن ایسا کچھ نہیں ہورہا جس کا عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک التوا پر کسی کو معطل یا برخاست نہیں کیا جاسکتا، اگر یہ کام شروع ہوگیا تو ملک میں کوئی ادارہ نہیں چل سکے گا، حکومت کو اپوزیشن کام نہیں کرنے دے گی۔