بجلی چوری ‘ یونٹس فروخت کرنے پر جینکو ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بجلی چوری ‘ یونٹس فروخت کرنے پر جینکو ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جینکو ملازمین کی طرف سے بجلی یونٹس فروخت کرنے اور بجلی چوری کئے جانے کے انکشاف پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ جنریشن کمپنیوں( جینکو) ملازمین کو مفت فی کس600 اور اس سے زائد یونٹس ماہانہ کی سہولت حاصل ہے ۔ سالانہ 7200اور اس سے زائد یونٹس فری ملتے ہیں جو اکثر ملازمین آگے فروخت کر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دیتے ہیں اور خود اپنے گھروں میں بجلی چوری کرتے ہیں ۔ اس سے حکومت کو دوہرا نقصان ہو رہا ہے ۔ اس لئے جینکو ملازمین کے کنکشنوں ‘ فری یونٹس کی فروخت اور بجلی چوری کی تحقیقات و کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملازمین