ضلع ڈیرہ ‘ 2 دیہی مراکز صحت کو ٹیلی میڈیسن پر منتقل کرنیکا فیصلہ

ضلع ڈیرہ ‘ 2 دیہی مراکز صحت کو ٹیلی میڈیسن پر منتقل کرنیکا فیصلہ

  



ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی) ۔ضلع ڈیرہ غازی خان کے دو دیہی مراکز صحت کو ٹیلی میڈیسن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے بارتھی سمیت دونوں ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال سے منسلک کیا جائیگا ٹیچنگ ہسپتال کے ماہرین آئی ٹی آلات کے ذریعے آر ایچ سی کے مریضوں کا علاج معالجہ کریں گے۔آلات کی تنصیب کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی جنہوں نے کمشنر سے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ملاقات کی اورانتظامات کے بارے میں آگاہ کیا. کمشنر طاہر خورشید نے اجلاس منعقد کرکے ہدایات جاری کردیں کمشنر نے کہا کہ بارتھی سمیت دو دیہی مراکز صحت میں ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ،ویب کیمرے،ھیڈ فون اور دیگر آئی ٹی آلات نصب ہوں گے مریضوں کے علاج کے لئے باقاعدہ شیڈول مرتب کیا جائیگا۔ نظام کی تنصیب کے لئے کام شروع کردیاگیاہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، اے سی جی محمد صفت اللہ ، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم ، ڈاکٹر رضوان نصیر ، ڈاکٹر ہارون بلال ، اے سی صدر ملک محمد شاہد ، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور ، پی آئی ٹی بی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سجاد احمد قریشی ،محمد باقر حسین ، سید شمائل سجاد نقوی ، محمد انس ، مرزا جہانزیب خالد کے علاوہ شہزاد قدیر ، یاسر بھٹی اوردیگر افسران شریک تھے .

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...