کشمیر ایشو ‘ سیاسی جماعتیں ‘ تاجر برادری ‘ چیمبر آف کامرس ایک پیج پر ہیں ‘ خواجہ یونس

کشمیر ایشو ‘ سیاسی جماعتیں ‘ تاجر برادری ‘ چیمبر آف کامرس ایک پیج پر ہیں ‘ ...

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی، سٹی رپور )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ کے صدر خواجہ محمد یونس،، نائب صدر محمد لطیف خان پتافی، ممبران سابق صدور خواجہ محمد الیاس، ایم انیس خواجہ ، خواجہ جلال الدین رومی ، خواجہ محمد اقبال ، ذوالفقار علی خان نصوحہ، سردار عباس علی خان نصوحہ نائب صدور شیخ محمد زاہد نظام ، مرزا محمد آصف اقبال اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد اصغر، فیاض علی چوہدری، محمد(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

موسیٰ بھٹی، چوہدری شہزاد بشیر، ذکا اللہ خان، خلیل احمد خان، حمید اختر، شمشاد احمد، ملک غلام قاسم، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان، محمد راشد شیخ،مرزا محمد اقبال، رانا حاجی نذیر احمد ، میاں محمدایوب ، جان عالم خان لغاری، محمدآصف رزاق، شیخ طاہر معراج ، محمد مجاہد ملک سیکرٹری جنرل چیمبر و دیگر ممبران چیمبر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کشمیر کے ایشو پر ایک پیج پر ہیں، کشمیریوں کے شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر جلد آزادہوگا اور پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے متفقہ طور پر قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو فوری طور پر حق خود ارادیت دیکر رائے شماری کے مطابق کشمیریوں کو اپنی مرضی سے الحاق کا حق دیا جائے۔ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کو جانے کی اجازت دی جائے فیڈریشن آف چیمبر کے ایگزیکٹو رکن اور صدر ڈیرہ چیمبر خواجہ محمد یونس نے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر پاکستان بنے گاکشمیر کے ایشو پر تمام سیاسی پارٹیاں تاجر تنظیمیں اور چیمبر آف کامرس ایک پیج پر ہیںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب میں انجمن تاجران سٹی کے سرپرست حاجی محمد علی ،صدر سردار جان عالم خان لغاری ،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی ،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند ،نائب صدور حاجی محمد حسین ،شیخ محمد حنیف ،ڈپٹی سیکرٹری تنویر احمد راجپوت،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری ،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد ،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب ،اراکین کاشف یونس خان ،عبد الصمد قریشی ،مرزا محمد ایوب ،اعجاز احمد قریشی اور دیگر شریک تھے۔

خواجہ یونس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...