چین کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے ،چینی سفیر

چین کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے ،چینی سفیر

  



ایبٹ آباد(آن لائن)پاکستان میں متعین چینی سفیرژاؤجنگ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں آزادی کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے ژاو جنگ ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کے ہمراہ چائنیزسال نو کا کیک کاٹا،چینی سفیرنے سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالے چینی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مزدوروں سے کیمپ نمبر دو میں ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے پاک چائنہ انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کادورہ کیا۔ پاک چائنہ اسکول پہنچنے پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے چائنیز سفیر کا استقبال کیا۔ چینی سفیر ژاو جنگ اورسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایک سادہ تقریب کے دوران چائنیز سال نو کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژاو جنگ نے کہاکہ سی پیک کا فیز ون رواں سال اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا۔چین کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔آج عید پاکستان میں کام کرنے والے چائنیز مزدوروں کے ساتھ مناوں گا۔ایبٹ آباد سی پیک کا گیٹ وے ہے چین کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔آج ہمیں ایبٹ آباد میں سال نو کی خوشی منانے کا زیادہ مزہ آیا ہے پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبہ اہم سنگ میل ہے، پاکستان میں چین تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے پاکستان کا مکمل ساتھ دے گا ۔ایبٹ آباد چین کا گیٹ وے بھی ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مکمل سپورٹ کریں گے پاک چین دوستی دنیا بھر کے لیے مثال ہے ہمارا لازوال رشتہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رئے گا سی پیک کا فیز ون رواں سال اکتوبر تک مکمل ہو جائیگا،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے چینی سفیر کا خصوصی طور پر کہنا تھا کہ چین کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سابقہ حکومت نے جو سی پیک منصوبے بنائے ان پر کام جاری ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے۔ سی پیک گیم چینجر ہے۔ جوکہ مستقبل میں پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بعدازاں چینی سفیر کھوکھرمیرا حویلیاں میں سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالے چائنیز مزدوروں سے ملنے اور سال نو کی تقریب منانے کیمپ نمبر دو میں پہنچے۔ جہاں انہوں نے چینی مزدوروں کے ہمراہ سال نو کا کیک کاٹا۔

چینی سفیر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...