معاشرتی اصلاح میں بار کا اہم کردار ‘ میاں شفیق محمد

معاشرتی اصلاح میں بار کا اہم کردار ‘ میاں شفیق محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور ،(نامہ نگار)ایم پی اے میاں شفیع محمد نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں خان پور بار میں خوش گوار تبدیلی آئی ہے ، وکلاء نے چوہدری محمد افضل صادق کو صدر اور غلام یٰسین کو جنرل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سیکرٹری کی صورت میں منتخب کرکے ایسی نوجوان قیادت کو چنا ہے جو انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، اجالا ویلفئر گروپ کی جانب سے دی گئی ویلکم پارٹی کے موقعہ پر انہوں نے مزید کہا کہاکہ بار معاشرتی اصلاح میں سب سے موثر کردارا دا کرسکتی ہے اس مقصد میں بار ایسوسی ایشن سے بھر پور تعاون کریں گے ، نومنتخب صدر چوہدری محمد افضل صادق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء نے ہمیں منتخب کر کے جو ذمہ داری ڈالی اس کو باخوبی نبھائیں گے ،جنرل سیکرٹری غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ گو کہ ہم الگ الگ گروپ سے منتخب ہوئے ہیں لیکن بار کی فلاح کے لئے اب ہم ایک ساتھ ہیں ،ضلعی چیئرمین ذکواۃ عشر کمٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ، ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف صوبائی حلقہ260 سیٹھ عبدالماجد ، ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین چوہدری خالد شاہین ،صدر انجمن تاجران مفتی طاہر ذیشان قادری ، صدر پریس کلب چوہدری اطہر جاوید اور سفیان ریاض گجر بھی پارٹی میں شریک تھے ۔