کشمیر پاکستان کا دل ‘ بھارت کو قبضہ چھوڑنا پڑیگا ‘ آصف علی چوہدری

کشمیر پاکستان کا دل ‘ بھارت کو قبضہ چھوڑنا پڑیگا ‘ آصف علی چوہدری

  



وہاڑی( بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)نہتے کشمیریوں پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں بھارت آٹھ لاکھ فوجی کشمیر پر مسلط کر کے سمجھتا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مسلمانوں کی وادی پر قبضہ کر لیں گے 6لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے لیکن ان کے حوصلے اب بھی جوان ہے ہماری سیاسی ،سماجی اور اخلاقی مدد ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آصف علی چوہدری نے کشمیر ڈے کے حوالہ سے ایگزیکٹو باڈی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر محمود احمد شاد، سینئر نائب صدر محمد نعیم پاشا، نائب صدر راجہ احسان اللہ ، نائب صدر عدیل مقصود، ایگزیکٹو ممبران مقصود احمد، محمد عرفان، محمد شاہد، صغیر رامے، محمد اشرف نعیم ، جاوید اقبال، محمد ممتاز، غلام مصطفی، خالد محمود، محمد اشرف، محمد غضنفر، ملک اظہر اقبال ، محمد فیاض ، نادر امین ،جنرل سیکرٹری خورشید انور سمیت دیگر ممبران موجود تھے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دل ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت چھین نہیں سکتی اور مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں انڈیا کو آج نہیں تو کل انشاء اللہ غاصبانہ قبضہ چھوڑنا پڑے گا۔

آصف چوہدری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...