ملتان ‘ ڈاکو ‘ چور بے لگام ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان ‘ ڈاکو ‘ چور بے لگام ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ متاثرین کا پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل، موٹرسائیکل اور(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

مویشی دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گیئے پولیس نے مقدمات کا ندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے دوران چور ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات قیمتی گھریلو سامان موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقہ سے لطیف اور ارشد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کھو بھٹیاں والا سے4 مسلح ڈاکو گلزار نامی شخص کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے اس سے موٹرسائیکل اور سینتیس ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے دولت گیٹ سے طلحہ نامی شخص کا موبائل گیا بستی ملوک کے چک3 ایم آر سیغلام فرید کے گھر 4 مسلح ڈاکوداخل ہوئے اور گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے چار لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات کی اکٹھے کر کے فرار ہو گئے بودلہ سنت میں عبدالشکور کا موبائل فون چوری ہو گیا چاہ ہروں والا سے چور نبیل اسلم کے بھانہ میں مویشی چوری کرنے کے لئے داخل ہوئے جہاں پر اہل علاقہ نے شور کیا تو چور موقع سے فرار ہوگئے اور بھانے میں اپنا ایک پسٹل بھی چھوڑ گئے جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے سینٹرل جیل موڈ سے علی رضا کا موبائل فون چوری ہو گیا سورج کنڈ روڈ مہران عاشق نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا پرانا شجاع آباد روڈ سے محمد شاہد کے ہوٹل سے ایل سی ڈی ٹی وی چوری ہو گیا نواب پور روڈ سے سعید احمد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی جبکہ تھانہبہاؤالدین زکریا کے علاقہ سے علی نامی شخص کی گاڑی سے تین موبائل فون چوری ہو گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔