ہری پور ،شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے500مہمان ہسپتال پہنچ گئے ،ہال سیل ،مالک گرفتار
ہری پور (آن لائن)شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے پانچ سو باراتی ہسپتال پہنچ گے، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی شادی ہال مالک کو گرفتار کرکے شادی ہال کو سیل کر دیا مزید تحقیقات جاری۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات جی ٹی روڈ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
سرائے صالح پر واقع اسماعیل میرج ہال میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے پانچ سوسے زائد لوگ حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچ گے گاؤں کے رہائشی عادل خان ولد احمد نواز خان کی دعوت ولیمہ پر 1300 لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا شادی کے دعوت ولیمہ پر آنے والے تمام افراد کو کھانا کھانے کے بعد اچانک باراتیوں کو قے پیچس معدہ اور پیٹ درد شروع ہو گیا جس کے بعد ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہری پور کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعدادکو پہنچایا گیا جس کے بعد ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اس موقع پر لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسماعیل میرج ہال سے کھانا کھایاجس کے بعد ان سب کی حالت غیر ہو گئی دعوت ولیمہ گھیبہ کے ہی رہائشی عادل خان کی تھی جس پر دولہا نے نے پورے گاؤں کو مدعو کیا تھا اس وقت ہری پور کے مختلف ہسپتالوں میں سینکڑوں افرادجن میں خواتین بچے بوڑھے جوان سب زیر علاج ہیں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ڈھینڈہ سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ کل سے اب تک تین سو افراد ایک ہسپتال میں لائے گے ہیں جنھوں نے کھانا کھایا تھا جن میں بچے خواتین بھی شامل ہیں تشویش ناک مریضوں کو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیاہے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ آنے والے تمام مریضوں کو زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے یہ تمام صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد سات سو سے زائد ہے پرائیوٹ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر اکرم نے بتایا ہے کہ نجی ہسپتال میں دو سے زائد مریض لائے گے ہیں جو کہ زیر علاج ہیں ادھر ضلعی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہر ی پو رنے اے سی اور فوڈ کنٹرولر پر مشتمل کمیٹی بنا کر زمہ داروں کا تعین کرکے سخت کاروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں جنہوں نے شادی ہال مالک کو گرفتا رکرکے شادی ہال کو مکمل سیل کر دیا ہے۔