مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت5 جاں بحق ‘ لڑکی کی خودکشی

مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت5 جاں بحق ‘ لڑکی کی خودکشی

  



وہاڑی ‘ وہوا ‘ لودھراں ‘ رحیمیار خان ‘ خان پور ( نمائندگان پاکستان ) مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ایک اور معصوم بچہ کھیلتے ہوئے سیوریج کے گندے پانی کے تالاب میں ڈوب پر جان کی بازی ہار گیا. تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 307 ای بی کا تین سالہ معصوم انصر علی ولد اکرم شیخ گھر سے نکل کر گھر کے سامنے تین ایکڑ سے زائد ر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

قبے پر پھیلے ہوئے گندے سیوریج کے تالاب کے پانی میں ڈوب گیا اور جاں بحق ہو گیا واضح رہے کہ تین روز قبل بھی دو معصوم بچے دیوان صاحب دربار سے ملحقہ قبرستان کے ساتھ کھڑے گندے پانی کے تالاب میں اور پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے.دریں اثناء نواحی گاؤں 18ڈبلیو بی میں غریب محنت کش دوران مزدوری جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 20ڈبلیوبی کا رہائشی شادی شدہ غریب محنت کش محمد سلیم ولد شفیع کھوکر ساتھ والے گاؤں 18ڈبلیو بی میں منشاء نامی زمیندار کی روڑی(گوبر)ٹرالی پر لوڈ کر رہا تھا کہ اچانک گر گیا اور خالق حقیقی سے جاملا ۔وہوا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تیزرفتار بس نے نماز کے لیے مسجد جاتے ہوئے 65 سالہ بزرگ کو کچل ڈالا، ڈرائیور بس کو بھگا لے جانے میں کامیاب، تفصیل کے مطابق تھانہ وہوا کی حدود میں 24 کھالہ کا رہائشی 65 سالہ بزرگ جلاد خان ولد اللہ داد خان صبح کی نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکل کر مسجد جارہا تھا وہ انڈس ہائی وے کو کراس کررہا تھا کہ اچانک کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی ایک تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا جبکہ ڈرائیور موقع سے بس بھگا لے جانے میں کامیاب ہوگیا صبح کا اجالا ہونے پر قریبی بستی کے لوگوں نے حادثہ سے متعلق چیک پوسٹ ترمن کے عملہ کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر میت کو اٹھایا لواحقین کے حوالہ کردیا ۔رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گردن توڑ بخار میں مبتلا کمسن بچہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق خانپور کارہائشی6ماہ کا کمسن مرید احمد کوگردن توڑ بخار میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود کمسن مرید احمد جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا۔ جبکہ گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 17سالہ دوشیزہ نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی، تفصیل کے مطابق خان بیلہ کی رہائشی17سالہ روبینہ بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر مشروب میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود روبینہ بی بی جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ دریں اثناء ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 5بچوں سمیت 24افراد ہسپتال منتقل، طبی امداد جاری، تفصیل کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی2سالہ فروہ بی بی، آباد پور کی3سالہ مدیحہ بی بی، راجن پور کی5سالہ شمیم بی بی، بستی کوریجہ کا7سالہ محمدعدنان، میانوالی قریشیاں کا10سالہ محمد نوید، ابوظہبی پیلس کا20سالہ محمد شعیب، حاجی محمدکالونی کی 20سالہ مصباح بی بی، خیر پور کھڈالی کی30سالہ حسینہ بی بی، ظاہر پیر کا45سالہ ارشاد احمد، ڈیرہ شمس کا40سالہ محمد ناصر، میر پور ماتھیلو(سندھ)کا35سالہ محمداسلم، چک125پی کی 55سالہ نصرت بی بی، ٹبی لاڑاں کا36سالہ عبدالشکور، اڈہ خانپور کا22سالہ عبدالوحید، ترنڈہ سوائے خان کی40سالہ صفیہ بی بی اور چک140پی کا رہائشی60سالہ عبدالستاروغیرہ کو مختلف حادثات میں زخمی ہونے پر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق رحیم یار خان سے آنے والی بے قابو تیز رفتار اے سی کوسٹر نے چوک دین پور کے قریب موٹر سائیکل سواروں اور ررکشے کو روند دیا، پانچ افراد شدید زخمی ، زخمیوں میں سے تین افرادنادر علی ، راجہ کلیم اور آصف کو THQمیں طبی امداد دیکر داخل کرلیا گیا جبکہ حالت تشویشناک ہونے پر دو زخمیوں محمد کیوان اور وقاص کو ابتدائی طبی امداد دیکر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے ،1122کے ریسکیوز نے ٹیم کی صورت میں بروقت موقعہ پر پہنچ کر آپریشن مکمل کیا اور زخمیوں کو THQپہنچایا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...